جمعرات 15 اکتوبر 2026 - 09:42
سکردو: حوزۂ علمیہ جامعہ قباذردیہ میں کتاب ’’قلب قرآن و روایات میں‘‘ کی تقریبِ رونمائی

حوزہ/حوزۂ علمیہ جامعہ قباذردیہ سکردو بلتستان کے طلباء و اساتذۂ کرام کے زیرِ اہتمام علامہ شیخ محمد حسن سروری کی گراں قدر تصنیف ’’قلب قرآن و روایات میں‘‘ کی تقریبِ رونمائی نہایت وقار اور کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزۂ علمیہ جامعہ قباذردیہ سکردو بلتستان کے طلباء و اساتذۂ کرام کے زیرِ اہتمام علامہ شیخ محمد حسن سروری کی گراں قدر تصنیف ’’قلب قرآن و روایات میں‘‘ کی تقریبِ رونمائی نہایت وقار اور کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔

سکردو: حوزۂ علمیہ جامعہ قباذردیہ میں کتاب ’’قلب قرآن و روایات میں‘‘ کی تقریبِ رونمائی

تقریب رونمائی کتاب میں مختلف علمی، ادبی اور دینی سرگرمیوں کے ذریعے کتاب کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

پروگرام کے جنرل سیکرٹری مولانا اکبر مدبری نے تقریب کی نظامت اور انتظامی امور کی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھائیں۔

کتاب ’’قلب قرآن و روایات میں‘‘ کی علمی اہمیت، خصوصیات اور افادیت پر علی یاسین فیاضی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سکردو: حوزۂ علمیہ جامعہ قباذردیہ میں کتاب ’’قلب قرآن و روایات میں‘‘ کی تقریبِ رونمائی

انہوں نے کتاب کے موضوع اور اس کی علمی حیثیت کو اجاگر کرتے ہوئے حاضرین کی توجہ اس تصنیف کی اہمیت کی جانب مبذول کروائی۔

تقریب کا ایک اہم مرحلہ خود مصنفِ کتاب علامہ شیخ محمد حسن سروری کا اظہارِ خیال تھا۔ آپ نے اپنی تصنیف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کتاب کی علمی کاوش اور اس کے پسِ منظر پر روشنی ڈالی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha